اسلام آباد کے ڈی چوک پر احتجاج کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی بہنیں، علیمہ خان اور عظمیٰ خان، کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے جہلم جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔
ضلع جہلم کی جیل کے حکام نے بتایا کہ علیمہ اور عظمیٰ خان سے پہلے اسلام آباد سے گرفتار ہونے والے 558 افراد کو بھی جہلم جیل منتقل کیا جا چکا ہے۔ پنجاب پولیس کے مطابق، یہ تمام افراد ڈی چوک پر ہونے والے دھرنے کے دوران گرفتار کیے گئے تھے۔
آج اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈی چوک پر احتجاج کیس میں عمران خان کی بہنوں کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ یہ یاد رہے کہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف تھانہ کوہسار میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔
4 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے اسلام آباد کے ریڈ زون میں احتجاجی مظاہرے کے اعلان کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کے تمام راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا تھا۔ اب تک عمران خان کی بہنوں سمیت 30 افراد کو ڈی چوک سے گرفتار کیا جا چکا ہے۔ 8 اکتوبر کو ان کے مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ کی منظوری دی گئی تھی، جبکہ 10 اکتوبر کو بھی ان کا مزید 2 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا تھا۔
مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف درخواست پر سماعت کے لیے 3 رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا