سعودی عرب نے پاکستانیوں کے لیے سیزنل ورک ویزوں کے اجراء کی مدت میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، سیزنل ورک ویزے حاصل کرنے والے افراد کو 90 دن تک سعودی عرب میں قیام کی اجازت ہوگی، اور اس مدت کے ختم ہونے پر ویزوں میں مزید 90 دن کی توسیع بھی کی جا سکے گی۔
وزارت حج و عمرہ نے یہ بھی وضاحت کی ہے کہ سیزنل ورک ویزوں کی فروخت پر 50 ہزار ریال تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، متعلقہ کمپنی یا ادارے کو حج اور عمرہ کی خدمات کے لیے 5 سال تک بلیک لسٹ کرنے کی سزا بھی دی جا سکتی ہے، یا دونوں سزائیں بیک وقت بھی نافذ کی جا سکتی ہیں۔ یہ اقدام سعودی عرب میں کام کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے ایک بڑی سہولت ثابت ہوگا۔
وفاقی آئینی عدالت قائم کرنا قائداعظم کا خواب تھا، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو