اہم خبریں

عمران خان سے زیادہ بشریٰ بی بی کی جان کو خطرہ ہے، مریم ریاض وٹو کے سنسنی خیز انکشافات

اسلام آباد(نیوزڈیسک)بشریٰ بی بی کی ہمشیرہ مریم ریاض وٹو نے اے بی این نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا ہے کہعمران خان کی جان سے زیادہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جان کو خطرہ ہے کیونکہ عمران خان کو توڑنے کیلئے ہی بشری بی بی کو گرفتار کر کے قید میں رکھا گیا ہےاب تمام تر تکالیف دی جارہی ہیں. مریم ریاض وٹو کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کو اذیت دینے کیلئے ذہنی طور پر ٹارچر کیا جارہا ہے . حتیٰ کہ کھانے میں زہر تک دیا گیا مگر انہوں نے خان صاحب کا ساتھ نہیں چھوڑا۔

اب حکمرانوں نے بشریٰ‌بی بی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیکر قید تنہائی میں رکھ کر ان کی زندگی کو خطرے میں ڈال دیا گیا تا کہ عمران خان کو مزید تکلیف اور پریشرائز کیا جا سکے۔ میں یہ بتا نا چاہتی ہوں کہ ایسا کرنے والوں کو ناکامی ہو گی کیونکہ بی بی اور خان صاحب کا ایمان مضبوط ہے اور یہ کہ دونوں سرخرو ہونگے۔

ایک سوال کے جواب میں مریم وٹو نے کہا کہ عمران خان بشریٰ بی بی کی بہت فکر کرتے ہیں .بشر یٰ بی بی کا بہت ریگارڈ کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ گرفتار کرنے سے پہلے بشریٰ بی بی کو معتدد بار اعلی شخصیات نے پیغام پہنچایا کہ آپ عمران خان کو منائیں آپ عمران خان سے بات کریں آپ عمران خان کو ملک سے باہر جانے پر آمادہ کریں.

جب بی بی نے یہ بات نہیں مانی تو پھر بتایا گیا کہ ہم آپ کو بھی جیل میں ڈال دیں گے .قید تنہائی میں رکھیں گے آپ کے اوپر بھی کیسز بنائیں گے .اس سب کے جواب میں اس وقت بھی بشری بی بی نے یہی کہا کہ جو بھی بات آپ نے کرنی ہے وہ بات خان صاحب سے کریں .میں عمران خان کی کمزوری نہیں عمران خان کی ہمت بنوں گی اور میں کسی بھی طور پر عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑوں گی۔

مریم وٹو نے یہ بھی بتایا کہ گرفتار ہونے سے پہلے عمران خان کی بیوی بشریٰ‌ بی بی پر یہ پریشر بھی ڈالا گیا کہ وہ عمران خان کے خلاف گواہی دے دیں جس پر انہوں نے انکار کیا جس کے بعد انہیں گرفتار کرنے کے بعد بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے اور ان کو شدید ذہنی اذیت دی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں: بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ ،پشین اور زیارت میں گیس کی فراہمی معطل

متعلقہ خبریں