اہم خبریں

اگرپی ٹی آئی نےمسودہ پیش کیاتوکروڑوں ووٹرزکےساتھ غداری ہوگی، فوادچودھری

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     ) سابق وفاقی وزیر فوادچودھری نے کہا ہے کہ مجھےنہیں معلوم کہ تحریک انصاف نےکوئی مسودہ دیاہے۔ میرانہیں خیال کہ پی ٹی آئی کوآئینی ترامیم کاحصہ بنناچاہیے۔
فلسطین پرمنعقدہ کانفرنس میں تحریک انصاف نےشرکت نہیں کی۔ فلسطین کانفرنس کابائیکاٹ اورترامیم کیلئےکمیٹی کاحصہ بنناناناقابل فہم ہے۔ یہ لوگ آئینی ترامیم سےمتعلق کمیٹی ا جلاس میں شرکت کررہےہیں۔
اگرپی ٹی آئی نےمسودہ پیش کیاہےتوکروڑوں ووٹرکےساتھ غداری ہوگی۔ فارم47والی پارلیمان کوآئینی ترامیم لانےکاحق نہیں۔ تحریک انصاف کوکوئی سمجھ نہیں کہ کہاں کھڑ ی ہے اورکیاپالیسی ہے۔
بانی تحریک انصاف کسی مسودےکی منظوری نہیں دیں گے۔
چاروں صوبوں میں آئینی عدالت کےقیام سےوفاق کونقصان ہوگا۔ آپ آئینی عدالتیں بناکرفیڈریشن کومزیدکمزورکررہےہیں۔ حکومت کےپاس آئینی ترامیم کیلئےنمبرزپورےنہیں۔
اس آئینی ترامیم کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی۔
مولانافضل الرحمان اپنی باتوں پر کھڑےرہےتویہ آئینی ترامیم نہیں ہوسکتی۔ حکومت آئینی ترامیم پاس کرانےمیں کامیاب نہیں ہوگی۔
مزید پڑھیں :15اکتوبر کے احتجاج کو کون لیڈ کرے گا، شیخ وقاص اکرم نے اندر کی بات بتادی

متعلقہ خبریں