اسلام آباد ( اے بی این نیوز )اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کی عوام محسن نقوی اور شہبازشریف کو معافی نہیں دیں گے۔ وفاقی حکومت کا وفد خود وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے پاس گیا تھا۔
ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی ہوگی تو سرمایہ کاری آئے گی۔ بانی پی ٹی آئی تک ہمیں رسائی نہیں ملی۔ کے پی ہاوس کے بعد میرے گھر پر چھاپہ مارا گیا۔ پرامن احتجاج کرنا ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے۔
حکومت والے ہر جگہ دونمبر کرتے ہیں۔ ایک پارٹی کو دیوار سے لگایا گیا۔ ہم کسی کو دھمکا نہیں رہے پرامن احتجاج کریں گے۔ کہتے ہیں مہنگائی کی شرح میں کمی آئی ہے۔
سٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں جعلی طریقے سے ڈالرز رکھے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں :اوگرانےایل این جی کی قیمتوں میں7.11فیصدتک کمی کردی،نوٹیفکیشن جاری















