اسلام آباد ( اے بی این نیوز )اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ٹریفک ڈائیورشن پلان بابت (SCO) کا نفرنس 14، 15، 16 اکتوبر 2024 ۔جاری کر دیا ۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس نے جامع پلان ترتیب دے دیا۔
1100سے زائد ٹریفک افسران فرائض سر انجام دیں گے ۔ 15,14 اور 16 اکتوبر 2024 کو اسلام آباد میں کانفرنس کے سلسلہ میں مختلف اوقات میں ذیل ٹریفک ڈائیورشن پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق
اس سلسلہ میں گزارش کی جاتی ہے کہ کسی بھی وقت سے بچنے کے لئے متبادل راستے استعمال کریں۔ جی ٹی روڈ پشاور سے روات جانے والے حضرات ٹیکسلا، موٹر وے ، چکری انٹر چینج، چک بیلی روڈ، روات استعمال کریں۔
۔
لاہور جی ٹی روڈ سے پشاور جانے والے حضرات روات ، چک بیلی روڈ ، چکری انٹرچینج، موٹروے ، ٹیکسلا استعمال کریں۔ مارگلہ روڈ سے راولپنڈی جانے والے نائنتھ ایونیو استعمال کریں۔
فیصل ایونیو سے زیرو پوائنٹ جانے والی ٹریفک نائنتھ ایونیو کی طرف موڑ دی جائے گی۔
بھارہ کہو سے راولپنڈی جانے والے حضرات کورنگ روڈ ، بنی گالہ سے لہتراڑ روڈ استعمال کریں۔ راولپنڈی سے اسلام آباد آنیوالے صدر مری روڈ سے نائنتھ ایونیو استعمال کریں۔
زیر و پوائنٹ فیصل ایونیو سے کورال چوک تک ایکسپریس وے آنے جانے والی تمام ٹریفک کے لئے بند ہو گی۔
کرنل شیر خان شہید روڈ سے فیض آباد آنے والے حضرات نائنتھ ایونیو سگنل سے اسٹیڈیم روڈ استعمال کریں۔ پشاور سے لاہور جانیوالی ہیوی ٹریفک براستہ ٹیکسلا، موٹر وے اور ترنول پھاٹک سے فتح جنگ روڈ انٹرچینج، موٹر وے استعمال کریں۔
۔
لاہور جی ٹی روڈ سے اسلام آباد اور راولپنڈی جانیوالی ہیوی ٹریفک چک بیلی روڈ سے چکری انٹرچینج ، موٹر وے استعمال کریں۔ 14، 15 اور 16 اکتوبر 2024 تک اسلام آباد میں ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند ہو گا۔
مزید پڑھیں :چیف جسٹس نےسرکاری خرچ پرالوداعی عشائیہ لینےسےمعذرت کرلی















