اہم خبریں

اوگرانےایل این جی کی قیمتوں میں7.11فیصدتک کمی کردی،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     )اوگرانےایل این جی کی قیمتوں میں7.11فیصدتک کمی کردی،نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ سوئی سدرن کے سسٹم پرایل این جی کی قیمت میں0.95ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یوکمی ہو ئی ہے۔
سوئی سدرن کیلئےایل این جی کی نئی قیمت12.47ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یومقرر۔ سوئی ناردرن کےسسٹم پرایل این جی کی قیمت میں0.92ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یوکمی۔ سوئی ناردرن کےسسٹم پرایل این جی کی نئی قیمت12.94ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یومقرر۔
اسلام آباد:ایل این جی کی نئی قیمتوں کااطلاق اکتوبرکےلیےہوگا۔ اوگرانےگزشتہ ماہ ستمبرکےلیےایل این جی1.15فیصدتک سستی کی تھی۔

مزید پڑھیں :چیف منسٹر انسولین پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ، بی ایچ یوز کو مریم نواز ہیلتھ کلینک کا درجہ دینے کا فیصلہ

متعلقہ خبریں