اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی میں مسودے کی کاپیاں تقسیم کی گئیں۔ چاہتے ہیں آئینی ترامیم کے حوالے سے اتفاق رائے پیدا کریں۔
اتفاق رائے اس صورت میں ہوسکتا ہے جب لچک کا مظاہرہ کیا جائے۔ وکلا کی ٹیم مسودے کو دیکھے گی ،آئینی ترامیم پر مشاورت ہورہی ہے۔ حکومت کو اندازہ ہونا چاہیے ہمارے موقف کو عوام میں پذیرائی ملی۔
ججز پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ آئینی عدالت اور آئینی بینچ متبادل ہوسکتے ہیں۔ چاہتے ہیں سیاسی اور عوامی مقدمات الگ الگ ہوجائے۔ کوشش ہے پیپلزپارٹی کےساتھ ہمارااتحادبنے۔
چاہتےہیں معاملے کوجلدی سےمنطقی انجام تک پہنچائیں۔
کوشش ہے آئینی ترمیم سے قابل اعتراض مواد کو ہٹایا جائے۔ خدا کیلئے عدلیہ کو تقسیم نہ کریں ۔ کوشش ہے ترامیم سے قابل اعتراض مسودے کو ہٹا دیا جائے۔ اپوزیشن سے درخواست کی ایس سی او کانفرنس سے پہلے مظاہرے نہ کریں۔
اتفاق رائے سے معاملات حل ہوجائے تو ہر سمت سے خیر مقدم ہونا چاہیے۔ ؎بطور اپوزیشن ملک کی سیاست میں کردار ادا کرنا ہے۔
مزید پڑھیں :پاکستان تحریک انصاف کا 15 اکتوبر کو اسلام آباد کے ڈی چوک میں بھرپور احتجاج کا اعلان