اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ایف بی آر کاغیر منقولہ جائیداد کی قیمتوں میں 75 فیصد تک اضافے کا فیصلہ۔ ملک بھر کی غیر منقولہ جائیداد کی نئی قیمتوں کا تعین کرلیا گیا۔
ملک کے 42 بڑے شہروں کی جائیداد کی قیمتوں کا تعین کیاگیا ہے، ذرائع ایف بی آر کے مطابق
نظرثانی شدہ نئی قیمتوں کو حتمی شکل دے دی گئی۔ جائیداد کی قیمتوں کا تعین فیئر مارکیٹ ویلیو اور جگہ کے مطابق کیاگیا ہے۔ اگلے مرحلے میں مزید 15 شہروں کی غیر منقولہ جائیداد کی نئی قیمتوں کو بھی فہرست میں شامل کیاجائیگا۔
وفاقی ٹیکس محتسب نے ایف بی آر کو 10 اکتوبر تک جائیداد کی نئی قیمتوں کے تعین کی ہدایت کی تھی۔ اس سے پہلے ایف بی آر نے 13ستمبر 2022کو غیر منقولہ جائیداد کی نئی قیمتوں کی فہرست جاری کی تھی۔
مزید پڑھیں : راولپنڈی کے دکانداروں نے 3 روزہ شٹر ڈاؤن کا اعلان کر دیا