اسلام آباد (اے بی این نیوز )آئینی ترمیم پر قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا مشاورتی اجلاس ختم۔ ڈیڈ لاک برقرار ۔ اجلاس کل دوبا رہ ہو گا ۔ سید خورشید شاہ کی زیر صدارت ۔ اجلاس میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو۔ مولا نا فضل الر حمان ۔ بیرسٹر گوہروفاقی وزراء کی شر کت ۔
اجلاس میں مجوزہ آئینی ترمیم پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش۔ ۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری صحافیوں سے گفتگو میں کہا پارلیمانی کمیٹی کی تفصیلی میٹنگ ہوئی ۔ تمام جماعتوں نے ان پٹ دی آئینی عدالت میں تعیناتیوں کے پراسس کا ڈرافٹ کمیٹی میں پیش کیا ۔
وزیر قانون نے حکومت کے پوانٹس پیش کئے ۔ وکلاء برادری کی ان پٹ بھی کمیٹی میں پیش کی گئی۔ مولانا فضل الرحمان کی پارٹی نے موقف دہرایا کہ وہ پیپلز پارٹی کے ساتھ بات کر کے متفقہ ڈاکیومنٹ بنانا چاہتے ہیں۔ مولا نا فضل الر حمان نے کہا اگر اپوزیشن کی ترامیم انہوں کی قبول کر لیں تو شاید کسی حل تک ہم پہنچ جائیں۔ حکومت نے پہلی مرتبہ اپنا ڈرافٹ شیئر کیا ہے۔ دیکھتے ہیں پھر بات کہاں تک پہنچتی ہے۔
جے یو آئی پیپلز پارٹی آپس میں بات چیت کریں گی کوشش کریں گے ایک ڈرافٹ پر اتفاق ہو۔ وزیر قانون اعظم نذیر تا رڑ نے کہا آ ج اجلا س میں کا تجا ویز سا منے آ ئی ہیں ۔ ۔ ہیجان کی جو کیفیت تھی کا فی حد تک ختم ہو گئی
مزید پڑھیں :این اے 231 ووٹوں کی دوبارہ گنتی ، بیلٹ کی بوری چوری، دوسری کو آگ لگا دی















