اہم خبریں

پنجاب پولیس اور انٹرپول کی کارروائی، اٹلی سے 3 بچے بازیاب

لاہور(نیوز ڈیسک )پنجاب پولیس اور انٹرپول اسلام آباد نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اٹلی سے 3 کم سن بچوں کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق بچوں کی والدہ نے حافظ آباد تھانے میں اپنے شوہر کے خلاف بچوں کے اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا جب کہ والد زبیر کا بیوی سے جھگڑا ہو کر 6 سال قبل تینوں بیٹوں کو زبردستی اپنے ساتھ اٹلی لے گیا تھا۔

ترجمان کے مطابق بچوں کی والدہ نے لاہور ہائی کورٹ میں بچوں کی بحفاظت واپسی کے لیے رٹ دائر کی تھی۔اٹلی سے واپس آنے کے 6 سال بعد بچوں کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے لاہور ایئرپورٹ سے تحویل میں لے کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ بازیاب ہونے والے بچوں میں خاقان بشیر، حسین بشیر اور عشال بشیر شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: داسو پاور پراجیکٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ 2 دہشتگرد فرار کی کوشش میں ہلاک

متعلقہ خبریں