اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وزارت مذہبی امور نے حج 2025 کے لیے درخواستوں کی وصولی کا عمل شروع کر دیا۔ ملک بھر کے شیڈولڈ بینکوں سے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔
بینکوں کو اسلامی بینکاری کے اصولوں کے تحت کام کرنا لازمی ہوگا۔
بینکوں کا کم از کم 400 شاخوں کا نیٹ ورک پورے پاکستان میں ہونا ضروری ہے۔اسٹیٹ بینک سے تصدیق شدہ بینکوں کی کریڈٹ ریٹنگ AA سے کم نہ ہو۔
ہر شاخ میں حج درخواستوں کے لیے تربیت یافتہ عملہ موجود ہونا لازمی ہے۔
دلچسپی رکھنے والے بینک 25 اکتوبر 2024 تک اپنی تجاویز جمع کرا سکتے ہیں۔جمع شدہ تجاویز 25 اکتوبر 2024 کو 2:00 بجے وزارت کے کمیٹی روم میں کھولی جائیں گی۔
مقررہ وقت کے بعد موصول ہونے والی کوئی بولی قبول نہیں کی جائے گی۔
یہ اقدامات حج 2025 کے لیے عازمین کے عمل کو آسان بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں :جلسے اورجلوس کرناہرسیاسی جماعت کاحق ہے،تحریک انصاف سےاحتجاج کاحق نہیں چھیناجاسکتا،محمدزبیر