اہم خبریں

کل میں اوروزیراعلیٰ جرگے میں جاکرملاقات کریں گے،گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی

پشاور ( اے بی این نیوز       ) گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کل وزیراعلیٰ کافون آیا کہ سیاسی جماعتوں کاجرگہ کرناچاہتےہیں۔ صوبےکےامن کےحوالےسےبات تھی اس لیےانکارنہیں کرسکا۔
صوبےکےامن کیلئےسب آج مل کربیٹھے،۔ وزیراعلیٰ ہاؤس میں تمام افرادنےاپنےخیالات کاظہارکیا۔ ہمارےدرمیان اچھی پیشرفت ہوئی جس کوآگےبھی بڑھناچاہیے۔ پیپلزپارٹی کیساتھ بھی زیادتیاں ہوئیں لیکن پاکستان کھپےکانعرہ لگایا۔
کل میں اوروزیراعلیٰ جرگے میں جاکرملاقات کریں گے۔ خیبرپختونخوامیں امن وامان کےحوالےسےبات کرتارہاہوں۔ خیبرپختونخوامیں نوگوایریازبنےہوئےتھے۔ سپیکرخیبرپختونخوااسمبلی نےجرگےمیں اہم کرداراداکیا۔
محسن نقوی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کےقائدین شامل تھے۔ پہلی باراختلافات چھوڑ کرصوبےکےوزیراعلیٰ ہاؤس گئے۔ صوبےمیں امن وامان ہوگاتوسیاست بھی ہوگی۔ محسن نقوی کوکریڈٹ دوں گاجوان سےمانگا گیا وہ دیا۔
تمام سیاسی جماعتوں کوقومی دھارےمیں شامل ہوناچاہیے۔ سیاست سےباہرر ہ کرصوبوں کیلئےکچھ نہیں کیاجاسکتا۔ ورکنگ ریلیشن شپ بنایاگیاجوامن کیلئےقائم کرےگا۔

مزید پڑھیں :بجلی کی قیمت میں 8سے 10روپے فی یونٹ کمی کیلئے کوشاں ہیں، اویس لغاری

متعلقہ خبریں