اسلام آ باد ( اے بی این نیوز )وفاقی وزیرتوا نائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ توانائی کی قیمتوں میں کمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ بجلی کی قمیتوں میں کمی کیلئے اقدمات جاری ہیں۔
بجلی کے شعبے میں اصلاحات وقت کی ضرورت ہے۔
بجلی کی قیمت میں 8سے 10روپے فی یونٹ کمی کیلئے کوشاں ہیں۔ کوشش کی جارہی ہے کہ بجلی کی پیداواری لاگت کو کم کریں۔ آئی پی پیز کے ساتھ بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔
آئی پی پیز مالکان کے ساتھ مشاورت سے بجلی کے معاہدوں پر نظرثانی کی جارہی ہے۔
5آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔ عوام کے تعاون سے 441ارب روپے کی بچت کی گئی۔
مزید پڑھیں :مبارک ثانی کیس،تصحیح شدہ فیصلے کے بعد سپریم کورٹ نے 6 فروری اور 24 جولائی کے فیصلے واپس لے لئے