اہم خبریں

صدر آصف زرداری سے سعودی وفد کی ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) پاکستان کے صدر آصف علی زرداری سے سعودی وفد نے ملاقات کی، اس دوران دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر آصف علی زرداری سے سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔صدر پاکستان نے ہر مشکل وقت میں ساتھ دینے پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دونوں برادر ممالک کو خطے اور عالم اسلام کے خوشحال اور پرامن مستقبل کی تعمیر کے لیے کام کرنا چاہیے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے طویل مدتی اور ثابت شدہ تعلقات کو طویل المدتی اسٹریٹجک اور اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کیا جانا چاہیے۔صدر مملکت نے سعودی عرب کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

وژن 2030 کے تحت سعودی عرب کی شاندار ترقی کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی ترقی اور خوشحالی ہمارے لیے باعث مسرت اور فخر ہے۔دوسری جانب سعودی وزیر نے کہا کہ سعودی عرب نے پاکستان کے تعمیراتی انفراسٹرکچر اور کان کنی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کا منصوبہ بنایا ہے۔واضح رہے کہ سعودی وفد دورہ پاکستان کے دوران مختلف شعبوں میں 2 ارب ڈالر کے 25 معاہدوں پر دستخط کرے گا۔
مزید پڑھیں: جڑواں شہروں میں 5 روز کیلئے شادی ہال،کیفے اور ریسٹورینٹس بند کرنیکا حکم

متعلقہ خبریں