اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میں نے مخصوص نشستوں کے فیصلے کو مدنظر رکھ کرالیکشن آڈٹ کا کہا۔ 5/8کے مخصوص نشستوں کے فیصلے کو پی ٹی آئی نے جیت لیا۔
میں نے 8الیکشنز لڑے ہیں سب میں الیکشن ٹربیونل جانا پڑا۔ بدقسمتی سے مخالف ہار ماننے کو تیار نہیں ہوتا۔ تجویز آئی کہ آئینی عدالت کی جگہ آئینی بینچ بنایا جائے۔ ترمیم میں آئینی عدالت موجود ہے۔
میثاق جمہوریت پر تمام سیاسی جماعتوں کے دستخط ہیں۔ اس ملک میں کوئی حتمی بات نہیں کہا جاسکتا۔ سیاست میں جب تک کوئی فیصلہ ہونہ جائے تب تک کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ ملک میں سیاسی ماحول اورموسم بدلتے رہتے ہیں۔ عدلیہ کا ماحول اور موسم بھی بدلتا رہتا ہے۔
مزید پڑھیں :وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل طلب کر لیا