اہم خبریں

حکومت کاسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑیاں ضبط کرنے کا حکم

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  )حکومت کاسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑیاں ضبط کرنے کا حکم۔ وزیراعظم شہبازشریف کاتمام سرکاری اداروں کو سخت اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی۔ ایف بی آر کے مطابق
گاڑیاں ضبط کرنے کے لئے 3اکتوبر کوایس آراو میں ترمیم کردی گئی۔ ماضی میں گاڑیاں جرمانہ ادا کرکے چھڑا لی جاتی تھیں۔ ایس آر او میں ترمیم سمگلنگ کے خاتمے کیلئےحکومت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
سمگلنگ کی وجہ سے عرصہ دراز سے ملک کی معیشت متاثر ہو رہی ہے۔ سمگلنگ میں ملوث گاڑیوں کو جرمانہ ادا کرکے چھڑانے کا آپشن ختم کر دیا گیا۔ سمگلنگ میں استعمال گاڑیوں کو مستقل طور پر بند کیا جائے گا۔
پاکستان معاشی سرحدوں کو محفوظ بنانے کی راہ پر گامزن ہے۔ حالیہ ترمیم ملک کی معیشت کی سالمیت کے تحفظ کے لئے اچھا اقدام ہے۔

مزید پڑھیں :وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل طلب کر لیا

متعلقہ خبریں