اسلام آباد ( اے بی این نیوز )رہنماپی ٹی آئی شاندانہ گلزار نے کہا ہے کہ حکومت آئین وقانون کوتبدیل کرناچاہتی ہے۔ فارم47والی حکومت عوامی مسائل حل نہیں کرسکتی۔ حکومت رات کےاندھیرے میں ترامیم کرناچاہتی ہے۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام بدلو میں گفتگو کر رہی تھیں، انہوں نے کہا کہ
علی امین نےان لو گوں کی عزت رکھی جواس کےقابل نہیں تھے۔ اداروں کوتباہ کیاجارہاہےقانون کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔ علی امین صوبےکےوزیراعلیٰ ہیں ان پراہم ذمہ داریاں ہیں۔
بانی پی ٹی آئی پہلےدن سےکہہ رہےہیں شفاف انتخابات کرائےجائیں۔
ان لوگوں کواقتدارچاہیے عوام کی کوئی فکرنہیں۔ ہمارےہزاروں کارکنوں کواٹھاکرجیلوں میں ڈالاگیا۔ پی ٹی آئی کہتی ہے کہ تمام ادارےاپنی حدودمیں رہیں۔
سینئرسیاستدان محمدعلی درانی نے کہا کہ غیرمنتخب اسمبلی کےذریعے آئینی ترامیم لاجارہی ہے۔ عدلیہ کوکنٹرول کرنےکی کوشش کی جارہی ہے۔ بنیادی طورپرآئین کوقیدکرنےکی کوشش کی جارہی ہے۔
حکومت چاہتی ہےلوٹوں کےذریعےووٹ کااستعمال کیاجائے۔ ماضی میں ایسی سیاست نےہی ملک کابیڑاغرق کیا۔ نوازشریف نے1997میں ایسی ترامیم لانے کی کوشش کی۔
حکومت پارلیمان کےذریعےجوڈیشری کوکنٹرول کرناچاہتی ہے۔
حکومت کو پتہ ہے عوام کی اکثریت ان کےساتھ نہیں ہے۔ ملک کاکوئی ادارہ حکومت کی مددنہیں کرےگا۔ یہ لوگ بری طرح ایکسپوزہوچکےہیں۔
عدلیہ نےبڑی مشکل سےاپنےسسٹم کوٹھیک کیا۔
مزید پڑھیں :ژوب،دہشت گردوں سے شدید فائرنگ کاتبادلہ، حوالدار جمشید خان شہید، دو دہشت گرد جہنم واصل















