اہم خبریں

سینئر سیاستدان اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی الٰہی بخش سومرو رحلت فرما گئے

کراچی ( اے بی این نیوز  )سینئر سیاستدان اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی الٰہی بخش سومرو کو انتقال کر گئے۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ الٰہی بخش سومرو کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے کراچی کے نجی اسپتال میں ہوا جہاں انہیں طبیعت کی خرابی کے باعث داخل کرایا گیا تھا۔ لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔ ان کی میت کو نماز جنازہ کے لیے ان کے آبائی گاؤں جیکب آباد پہنچایا جائے گا۔

الٰہی بخش سومرو نے پاکستان کی قومی اسمبلی کے 16ویں اسپیکر کے طور پر خدمات انجام دیں اور ان کا تعلق سندھ کے ایک بااثر سیاسی خاندان سے تھا۔اپنے پورے کیرئیر کے دوران وہ مختلف وفاقی وزارتوں پر فائز رہے جن میں وزارت صنعت و پیداوار، وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس، وزارت دفاعی پیداوار، وزارت آئی ٹی، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی، وزارت اطلاعات و نشریات، اور وزارت پانی و طاقت

الٰہی بخش سومرو ان چند سیاستدانوں میں سے ایک کے طور پر جانے جاتے تھے جنہوں نے پاکستان کے صدور اور وزرائے اعظم کے ساتھ قریبی تعلقات قائم رکھے۔

مزید پڑھیں :25 اکتوبر تک آئینی ترامیم پاس کرالی جائےگی،بلاول بھٹو زرداری

متعلقہ خبریں