اسلام آباد ( اے بی این نیوز )عمران خان کے لاپتہ وکیل انتظار حسین پنجوتھہ کی بازیابی کا کیس ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کا آئی جی اسلام آباد کو نوٹس جاری ،کل ذاتی حیثیت میں طلب ۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے احکامات جاری کیے۔
خرم کھوسہ نے کہا کہ عدالت حکم کرے کے انتظار پنجوتھہ کو بازیاب کر کے پیش کیا جائے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ میں ایسے کیسے نوٹس کر دوں پتہ تو چلے تھانہ کونسا ہے، جواب کس نے دینا ہے۔
آپ غلط آرڈر چاہ رہے ہیں ، بڑے کھوسہ صاحب بھی آئے تھی انکو بھی کہا تھا کوئی قاعدہ قانون بھی ہوتا ہے۔ فیصل چوہدری نے کہا کہ میں یہ کہنا چاہتا ہوں آئے روز اسلام آباد سے لوگ غائب ہو رہے ہیں۔
انتظار پنجوتھہ صرف وکیل نہیں بلکہ بانی چیئرمین کا فوکل پرسن بھی ہے۔ انتظار پنجوتھہ ایک شریف آدمی ہے، یہ صرف انتظار کا معاملہ نہیں یہ کیمونٹی کا کا معاملہ ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سب بڑھ کر انتظار پنجوتھہ ایک پاکستان کا شہری ہے۔ اگر آپ نے کچھ کہنا کے کہہ دیں میں آڈر پاس کروں گا۔
ادھر دوسری جانب توشہ خانہ ٹو کیس کے سلسلے میں بشری بی بی کی ضمانت کی درخواست پر کل ہونے والی کاز لسٹ کینسل کر دی گئ۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کل دستیاب نہیں ہونگے
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب طبیت ناسازی کے باعث کل دستیاب نہیں ہونگے ۔ بشری بی بی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کل مقرر تھی
عدالت نے ایف آئی اے کو کل پراسیکیوٹر مقرر کرکے دلائل کی ہدایت کی تھی۔
مزید پڑھیں :جی ایچ کیو حملہ کیس: عمران خان پر 19 اکتوبر کو فرد جرم عائد ہونے کا امکان