اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وفاقی حکومت نے بچت کیلئے 2 وزارتوں کو ضم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی حکومت نے وزارت توانائی اور وزارت آبی وسائل کو ایک کرنے کی ٹھان لی۔
دونوں وزارتوں کو ضم کرنے کی سمری تیاری کے آخری مراحل میں داخل ہوگئی۔
انرجی، واپڈا اوراین ٹی ڈی سی سمیت تمام ذیلی ادارے اکٹھے ہو سکیں گے۔ دونوں وزارتیں پہلے بھی ایک ساتھ کام کرتی رہی ہیں، ان کا وزیر اور سیکرٹری بھی ایک ہی ہوا کرتا تھا۔
اب ان کے ایک وزارت ہونے سے سالانہ اربوں روپے اخراجات کی بچت ہو سکے گی ۔
اضافی اسٹاف ، ٹرانسپورٹ اور دیگر ملازمین کو بھی کم کیا جا سکے گا۔ ایک وزارت ہونے سے پانی و بجلی کے منصوبوں کی رفتار تیز ہو سکے گی۔
مزید پڑھیں :حکومت کا وزارت صحت کے مزید 9 ادارے تحلیل کرنے کا فیصلہ