اہم خبریں

حکومت کا وزارت صحت کے مزید 9 ادارے تحلیل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )حکومت کا وزارت صحت کے مزید 9 ادارے تحلیل کرنے کا فیصلہ۔ قومی طب کونسل تحلیل کی جائے گی۔ قومی کونسل برائے روایتی اور متبادل ادویات کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کونسل تحلیل کی جائے گی ۔
الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کونسل کو پی این ایم سی میں ضم کیا جائے گا۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ فار پاپولیشن ویلفیئر کو تحلیل کرنے کا فیصلہ ریجنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ فار پاپولیشن سٹڈیز کو تحلیل کرنے کا فیصلہ۔
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پاپولیشن سٹڈیز کو تحلیل کرنے کا فیصلہ۔
نیشنل ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف فرٹیلیٹی کنٹرول تحلیل کرنے کا فیصلہ۔ آر ٹی آئی،این آئی پی ایس،این آر آئی ایف سی کو ضم کیا جائے گا۔ بہبود آبادی پر تحقیق سے متعلق ایک مرکزی ادارہ قائم کیا جائے گا۔
ڈی جی پاپولیشن سربراہ این آر آئی ایف سی ہونگے، ذرائع وزارت صحت کے مطابق
وزارت صحت کے انسداد ملیریا ڈائریکٹوریٹ کو تحلیل کیا جائے گا۔ انسداد ملیریا ڈائریکٹوریٹ کو اسلام آباد انتظامیہ کے ماتحت کیا جائے گا۔ نیشنل ایمرجنسی ہیلتھ سروسز کو تحلیل کرنے کا فیصلہ۔ وزارت صحت
نیشنل ایمرجنسی ہیلتھ سروسز کو قومی ادارہ صحت میں ضم کیا جائے گا۔ 9 اداروں کے تحلیل و انضمام سے عملے میں 80 فیصد کمی آئے گی۔

مزید پڑھیں :آئینی ترامیم کیلئے نمبرز پورے کرنا حکومت کیلئے مسئلہ بن گیا

متعلقہ خبریں