اسلام آباد ( اے بی این نیوز )اسلام آباد میں ایس سی او کانفرنس کی وجہ سے فیڈرل بورڈ کے 16 اکتوبر کو ہونے والے پرچے ملتوی کر دیئے۔ اب فیڈرل بورڈ نے پرچوں کی نئی تاریخ 16 نومبر مقرر کر دی ۔
اسلام آباد اورراولپنڈی میں تعطیلات کے باعث پرچے ری شیڈول کیے گئے ہیں۔ دیگر امتحانات اپنے مقررہ شیڈول پر ہوں گے۔
طلبا رول نمبر سلپ سیکنڈری ایجوکیشن کی ویب سائٹ سے حاصل کر سکتے ہیں
مزید پڑھیں :سیکورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، بلوچستان کو بڑی دہشتگردی سے بچا لیا گیا















