اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ عدالتی اصلاحات ہی میں مسائل کا حل ہے۔ جب عدالتی نظام بہترہوگا تو لوگوں کو انصاف جلدی ملے گا۔
آئینی ترامیم کےلئے دوتہائی اکثریت چاہئے۔
آئینی ترامیم کامقصد آئینی عدالت قائم کرنا ہے۔ اس وقت ملک کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے۔ بلاول بھٹو عدالتی اصلاحات کی بات کررہے ہیں۔ عدالتی اصلاحات کو سیاست کی بھینٹ نہ چڑھایاجائے۔
جب عدالتی نظام بہتر ہو گا تو سیاسی اور معاشی فائدہ ہو گا۔ یہ آئینی ترمیم کسی ایک شخص کے لیے نہیں ہیں۔ پاکستان کا عدالتی نظام انتہائی پچیدہ ہے۔ عوام انصاف کے حصول کےلئے 20،20سال دربدر کی ٹھوکریں کھاتے ہیں۔
ہم 2006 سے آئینی ترامیم کی بات کر رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی اگر آئینی ترامیم کی بات کرتی ہے تو یہ عوام کی بات ہے۔
مزید پڑھیں :بہنوں کو وراثتی جائیداد میں حصہ دینے سے متعلق اہم فیصلہ جاری















