لاہور( نیوز ڈیسک )66ویں قومی ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ اور 6ویں خواتین کی قومی ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کا باضابطہ طور پر لاہور میں آغاز ہو گیا ہے۔
چیمپئن شپ میں پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن سے منسلک 75 مرد اور 61 خواتین ویٹ لفٹرز حصہ لے رہے ہیں۔چار روزہ ایونٹ کا افتتاح پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے صدر حافظ عمران بٹ نے لاہور کے برٹ انسٹی ٹیوٹ ویڈنگ ہال میں کیا۔55 کلوگرام کیٹیگری میں پاک فوج کے حیدر سلمان نے کل 230 کلو وزن اٹھا کر گولڈ میڈل حاصل کیا۔
پنجاب سے تعلق رکھنے والے سبحان علی نے 192 کلوگرام وزن اٹھا کر دوسری جبکہ پاکستان ریلوے کے محمد کامران نے 188 کلوگرام وزن اٹھا کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
مزید پڑھیں: لبنان میں پھنسے 71 پاکستانی خصوصی پرواز کے ذریعے پاکستان پہنچ گئے