اسلام آباد ( اے بی این نیوز )رہنماپی ٹی آئی فیصل چودھری نے کہا ہے کہ حکومت پی ٹی آئی کےخلاف فسطائیت کامظاہرہ کررہی ہے۔ ہماری جماعت کوالیکشن سےباہرکرنےکیلئےہرحربہ استعمال کیاگیا۔ مہنگائی کی وجہ سےلوگ پریشان ہیں انہیں کوئی فکرنہیں۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام بدلو میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
حکومت کوچیلنج ہے ایک نوٹس پرمینارپاکستان میں جلسہ کرکےدکھائے۔ پرامن احتجاج کررہےتھےہمارے اوپرشیلنگ کی گئی۔ رہنمان لیگ ذرہ منصب علی ی ٹی آئی کاماضی گواہ ہے یہ ملک کی ترقی کیخلاف ہیں۔ 2014میں بھی دھرنےکی صورت میں ملک کیخلاف سازش کی گئی۔ معیشت بہترسمت کی جانب گامزن ہےبیرونی سرمایہ کاری آرہی ہے۔
عوام تحریک انصاف کی حقیقت کوجان چکےہیں۔ پی ٹی آئی کےجلسوں میں لوگوں نےآناچھوڑدیا۔
مزید پڑھیں :کے پی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی،حکومتی اور اپوزیشن اراکین میں ہاتھا پائی،گتھم گتھا