اسلام آباد (اے بی این نیوز)عمران خان سے اڈیالہ جیل میں وکلاء کی ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست کل سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔ جسٹس ثمن رفعت امتیاز کل بانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ کی درخواست پر سماعت کرینگی۔
توہینِ عدالت کی درخواست میں سیکرٹری داخلہ اور سپرینٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت بانی پی ٹی آئی سے وکلاء کی ملاقات کرانے کا حکم بھی جاری کرے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی وکلاء سے ہفتے میں دو دن ملاقات کا آرڈر کیا۔
طے کردہ ایس او پیز کے مطابق جیل حکام کو آج ملاقات کرنے والے وکلاء کی فہرست بھیجی۔ جیل حکام نے آگاہ کیا کہ وکلاء کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی جائے گی۔
فریقین کا کنڈکٹ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے، توہینِ عدالت کی کارروائی کی جائے۔
مزید پڑھیں :فتنہ الخوارج اورکالعدم پی ٹی ایم کاگٹھ جوڑکھل کرسامنےآگیا















