لاہور(نیوزڈیسک) شیخوپورہ کے قریب ایم ٹو موٹر وے پر منگل کی علی الصبح مسافر بس نے وین کو پیچھے سے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 5 مسافر جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق حادثہ موٹروے ایم ٹو پر کوٹ عبدالمالک کے قریب پیش آیا جہاں مانسہرہ سے لاہور آنے والی وین اور بس میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔
خیال کیا جاتا ہے کہ حادثہ بس ڈرائیور کے سو جانے کی وجہ سے پیش آیا، جس کے نتیجے میں یہ جان لیوا تصادم ہوا۔ہنگامی خدمات فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں، لیکن بدقسمتی سے پانچ جانیں ضائع ہوئیں، اور 10 مسافروں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ حکام واقعے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں اور متاثرہ خاندانوں کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
حادثہ موٹر وے پر کوٹ عبدالمالک کے قریب پیش آیا، حادثہ کا شکار ہونے والی وین کوہاٹ سے لاہور آرہی تھی حادثے کا شکار ہوگئی، حادثہ اس قدر شدید تھا کہ پانچوں افراد موقع پر دم توڑ گئے، جاں بحق ہونے والوں میں امان، بہرام، حضور محمد، فرید اور محمد ایوب شامل ہیں۔
اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، امدادی ٹیموں نے جاں بحق افراد اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا، زخمیوں میں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔موٹر وے پولیس کے مطابق حادثہ بس ڈرائیور کے سو جانے کی وجہ سے پیش آیا، واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، کراچی سے بھارتی ’جاسوس‘ گرفتار،متعدد پاسپورٹ برآمد