کراچی (نیوزڈیسک) اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کی کراچی کے علاقے ماڑی پور میں بڑی کارروائی ، دشمن ملک کی انٹیلی جینس ایجنسی را کے جاسوس محمد سلیم کو گرفتار کرلیا ۔
ایس ایس پی ایس آئی یو کے مطابق گرفتار ملزم سے ہینڈ گرینڈ، راکٹ لانچر، اسلحہ، مختلف محکمہ جات کے سروس کارڈ اور پاسپورٹ برآمد کرلئے۔ ملزم مختلف اوقات میں پاکستان سے انڈیا کاسفر بذریعہ نیپال کرتا تھا۔
ملزم کے قبضہ سے منوڑہ اور چائنا پورٹ کے نقشے بھی برآمد ہوئے ۔ملزم بھارتی خفیہ ایجنسی را کا جاسوس ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔
مجھے معلوم نہیں علی امین گنڈاپور 24گھنٹے کہاں غائب تھے،عمرایوب