اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ فلسطین کی مدد قومی اور عوامی سطح پر ہونی چاہیے۔ غزہ میں 40ہزارسے زائد معصوم بچے اور عورتیں شہید ہوئیں۔
ایک لاکھ سے زائد لوگ ابھی تک زخمی ہوئے۔
فلسطین کی مدد انسانیت کی خاطر ہونی چاہیے۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام بدلو میں گفتگو کر ترہے تھے انہوں نے کہا آئینی ترمیم کے حوالے سے ہم نے مسودہ تیار کیا ہے۔ ہم پارٹی پالیسی کے مطابق پیپلزپارٹی اور دیگر جماعتوں سے شیئر کریں گے۔
ہمارے پاس ابھی تک حکومت کا مسودہ نہیں آیا ۔ جو مسودہ موصول ہوا معلوم نہیں حکومت کا ہے یا پیپلزپارٹی کا۔ جب تک مسودہ کے لحاظ سے ہم کلیئر نہیں ہوں گے ساتھ نہیں دے سکتے۔
36گھنٹے صوبے کی وزیراعلیٰ کا غائب ہونا میری سمجھ سے بالاتر ہے۔
بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ آئینی ترمیم کثرت رائے سے منظور کرنا چاہتے ہیں،آئینی ترمیم سے متعلق کوئی جلدی نہیں۔ آئینی عدالت سے متعلق کوئی اختلاف نہیں۔ اختلاف صرف کچھ آئینی شقوں پر ہے جس پر کام جاری ہے۔
25اکتوبر تک آئینی ترمیم کرنا ضروری نہیں سمجھتے۔ علی امین گنڈاپور کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ علی امین گنڈاپور نے سرکاری وسائل استعمال کرکے وفاق پر حملہ کیا۔
مزید پڑھیں :فلسطین کے عوام کو آزادی کے حصول کیلئے اپنی غیر متزلزل حمایت کا یقین دلاتے ہیں، اے پی سی اعلامیہ