اہم خبریں

پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ اور نیشنل سیکیورٹی پرنٹنگ کےادغام کی منظوری دیدی گئی

اسلام آباد (اے بی این نیوز)سی سی پی نے پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ اور نیشنل سیکیورٹی پرنٹنگ کے مرجر کی منظوری دیدی۔ پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن، سٹیٹ بینک آف پاکستان کا مکمل ملکیتی ذیلی ادارہ ہے ۔ سی سی پی کے مطابق
اس تنظیم نو سے آپریشنز کو ہموار کرنے اور وسائل کی تقسیم میں اضافے کی توقع ہے۔ مرجر سیکیورٹی پرنٹنگ انفراسٹرکچر کے طویل مدتی استحکام میں معاون ثابت ہوگا۔ اس ٹرانزیکشن سے متعلقہ مارکیٹ میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔
نیشنل سیکیورٹی پرنٹنگ اہم دستاویزات کی پرنٹنگ میں اپنا خصوصی مارکیٹ شیئر برقرار رکھے گی۔ حاصل کنندہ پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کرنسی اور پرائز بانڈ پرنٹنگ میں اپنا کردار جاری رکھے گی۔
دونوں ادارے سٹیٹ بینک آف پاکستان کے زیر انتظام رہیں گے۔
مزید پڑھیں :وفاقی دارلحکومت کے سیکٹر آئی ٹین میں شہری کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

متعلقہ خبریں