اسلام آباد (اے بی این نیوز)آل پارٹی کانفرنس میں قرارداد پیش کی گئی ، جس کے تحت کہا گیا کہ اے پی سی اسرائیل مظالم کی بھر پور مذ مت کرتی ہے۔ جاری اعلامیہ لے مطابق
غزہ میں فوری جنگ بندی ہونی چاہیے۔ اسرائیل عالمی قوانین کی دھجیاں بکھیر رہا ہے۔ غزہ میں فوری جنگ بندی اور جارحیت کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اسرائیل عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے۔ غزہ میں سکولوں ،ہسپتالوں اور مساجد پر حملوں کی مذمت۔
اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی اورجنگی جرائم کا مرتکب ہورہا ہے۔ فلسطین کے عوام کو آزادی کے حصول کیلئے اپنی غیر متزلزل حمایت کا یقین دلاتے ہیں۔ آزاد فلسطین ریاست کا دارالحکومت بیت المقدس ہونا چاہیے۔
پاکستان نے فلسطین اور لبنان کے بھائیوں کے لیے امدادی سامان بھجوایا ہے۔ او آئی سی ،عرب لیگ ودیگر عالمی اداروں کی امن واستحکام کیلئے کاوشوں کی حمایت کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں :وفاقی دارلحکومت کے سیکٹر آئی ٹین میں شہری کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا