اسلام آباد (اے بی این نیوز)وفاقی پولیس پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاری میں مصروف ہیں اس وجہ سے جرائم پیشہ عناصر فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ وفاقی دارلحکومت کے سیکٹر آئی ٹین میں قتل کی واردات ہو گئی۔ ایک شہری کو شہری کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل کر دیا۔
قتل ہونے والے شہری کی شناخت ندیم کے نام ہوئی ہے۔ مقتول دو کمسن بچوں کا باپ تھا۔ مقتول ندیم کو تھانہ سبزی منڈی حدود میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ ملزمان کی گرفتری کے حوالے سے پولیس کو کائی کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔
پولیس کی جانب سے24گھنٹے گزرنے کے باوجود مقدمہ درج نہ کیا گیا۔ جس کی وجہ سے علاقے کے لوگوں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے
مزید پڑھیں :بحیثیت مسلمان ہم نے فلسطین کا ساتھ اس طرح نہیں دیا جس طرح دینا چاہیے تھا ،مولانا فضل الرحمان