اہم خبریں

فلسطین کے معاملے پر پورا پاکستان ایک پیج پر ہے،بلاول بھٹو

اسلام آباد (اے بی این نیوز) بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی بربریت کو ایک سال مکمل ہوگیا ہے۔ ضروری ہے نہ صرف پاکستان میں پوری دنیا میں پیغام بھیجے۔
ایسا نہیں ہے کہ فلسطینی بہن بھائیوں کو بھول چکے ہیں۔
پاکستان کو معیشت اور دہشتگردی کے مسائل کا سامنا ہے۔ کچھ بین الاقوامی قوتوں کو غلط فہمی ہے پاکستان کی سیاسی جماعتیں ایک پیج پر نہیں ۔ فلسطین کے معاملے پر پورا پاکستان ایک پیج پر ہے۔
اے پی سی سے واضح پیغام بھیج رہے ہیں ،فلسطینیوں کیساتھ کھڑے ہیں۔
ہم فلسطین کے ساتھ کشمیر کو بھی یاد رکھتے ہیں۔ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کررہاہے۔
مزید پڑھیں :اسرائیلی جارحیت سے خطے کے امن و استحکام کو شدید خطرہ ہے،صدرمملکت آصف علی زرداری

متعلقہ خبریں