اہم خبریں

تین چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا،جانئے کب سے کب تک ہو نگی

اسلام آباد (اے بی این نیوز) ایس سی او کانفرنس کے سلسلے میں اسلام آباد اور راولپنڈی میں 14 سے 16 اکتوبر تک عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کی وجہ سے اسلام آباد اور راولپنڈی میں تین روزہ عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 14، 15 اور 16 اکتوبر کو دونوں شہروں کے تمام سرکاری اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے اس تعطیل کی منظوری دی ہے تاکہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کو ممکن بنایا جا سکے۔ اس دوران جڑواں شہروں میں خصوصی سکیورٹی اور انتظامات کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں :بحیثیت مسلمان ہم نے فلسطین کا ساتھ اس طرح نہیں دیا جس طرح دینا چاہیے تھا ،مولانا فضل الرحمان

متعلقہ خبریں