لاہور (اے بی این نیوز) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بھارت کھل کر اسرائیل کی حمایت کررہا ہے۔ ایس سی او اجلاس کے حوالے سے ہمیں یکجہتی دکھانی ہوگی۔ بحیثیت مسلمان ہم نے فلسطین کا ساتھ اس طرح نہیں دیا جس طرح دینا چاہیے تھا۔
جنوبی افریقہ کی درخواست پر عالمی عدالت نے اسرائیل کے خلاف فیصلہ دیا۔ فلسطین کے معاملے پر ہم سب مسلمان ایک ہیں۔ اسرائیل ایک سال سے ڈھٹائی کا مظاہر کررہا ہے۔ فلسطینی بھائی ایک سال سے ہمیں مدد کیلئے پکار رہے ہیں۔
یورپی ممالک حماس اور حزب اللہ کو دہشتگرد کہہ رہے ہیں ۔ لیکن ہم ہرفورم پر اس کو اسلام کے مجاہدین کہہ رہے ہیں۔ اسرائیل کے خلاف ہمیں دفاعی پوزیشن اختیار نہیں کرنی چاہیے۔
بھارت کھل کر اسرائیل کی حمایت کررہا ہے۔ ہمیں کھل کر فلسطین کی حمایت کرنی چاہیے۔
مزید پڑھیں :گرفتارپارٹی کارکنوں کی رہائی کیلئے لیگل ٹیم بنا لی ہے،علی ا مین گنڈا پور