لاہور (اے بی این نیوز) سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ اسرائیل نہتے فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہاہے۔ فلسطین واقعہ پر ہمارا دل خون کے آنسو روتا ہے۔
فلسطینیوں کے گھر کھنڈرات میں تبدیل ہورہے ہیں دیکھ کر دل تڑپ جاتا ہے۔
فلسطین ایشو پر خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔ اسرائیل نے فلسطین پر غاصبانہ قبضہ کیا ہوا ہے۔ فلسطین ایشو پر اقوام متحدہ بے بس ہے۔ اسرائیل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود سفاکی سے ظلم کررہاہے۔
ایسی یو این اے کا کیا فائدہ جو دنیا کو انصاف نہ دے سکے۔ فلسطینی بھائیوں کا خون ضرور رنگ لائے گا۔ ایسا نہیں ہوسکتا کہ یہ ظلم کرتے رہیں اور ہم دیکھتے رہیں۔ اسرائیل کے پیچھے عالمی طاقتیں ہیں اس لئے یہ دندنتا پھرتا ہے۔ ہم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور رہیں گے،تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
مزید پڑھیں :کراچی ائیرپورٹ کے قریب غیر ملکیوں پر حملہ، تحقیقات کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل