پشاور ( اے بی این نیوز )وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت اجلاس پی ٹی آئی اراکین اسمبلی ۔ پارٹی عہدیداروں اورورکرز کی شرکت۔ ۔ علی امین نے احتجاج میں خود پر گزرے واقعات سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کے فیصلے پر مکمل عمل درآمد کر کے۔
اپنا ہدف حاصل کیا۔ شیلنگ کے باوجود ڈی چوک اسلام آباد پہنچے ۔ حکومت کو کس بات کا خوف ہے ۔ ہمیں جلسے کی اجازت کیوں نہیں ملتی ۔ بانی پی ٹی آئی پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔
وفاق نے ہم پر ظلم کیا مجھ پر اور کے پی ہاؤس پر حملہ کیاگیا۔ پی ٹی آئی کوختم کرنے کیلئے سب اکٹھےہوگئے۔ ۔ مرتےدم تک یہ جنگ جاری رکھیں گے۔ بانی پی ٹی آئی نے کئی بارکہاملک کیلئےمذاکرات کرنے کو تیارہوں۔ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ تھے اور ساتھ رہیں گے۔ان کاکہناتھا کہ گرفتارپارٹی کارکنوں کی رہائی کیلئے لیگل ٹیم بنا لی ہے۔
مزید پڑھیں :سری لنکا کی جیلوں میں کئی سالوں سے قید56 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے