پشاور ( اے بی این نیوز ) صوبائی وزیرپختون یارنےویڈیوبیان جاری کردیا انہوں نے کہا کہ اس تصویرکوڈی چوک پرموجودمیری تصاویرسےکنفرم کیاجاسکتاہے۔ علی امین کےخیبرپختونخواہاؤس سےنکلنےکی تصویرپرجھوٹاپروپیگنڈاکیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ کے پی ہاؤس سے باہرنکلنےکی تصویر علی امین کی نہیں، میری ہے.
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈا پور کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز کے حوالے سے ایک نیا موڑ سامنے آیا ہے۔ تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی پختون یار خان نے دعویٰ کیا ہے کہ کے پی ہاؤس سے نکلتے وقت جو تصویر سامنے آئی ہے، وہ ان کی ہے، نہ کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی۔
پختون یار خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں واضح کیا کہ وہ خیبرپختونخوا ہاؤس سے باہر جا رہے تھے اور ان کی تصویر لی گئی تھی، جو اب غلط طور پر علی امین گنڈا پور سے منسوب کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک جیسے لباس اور پگڑی میں دیکھے جا سکتے ہیں، اور یہ کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اس وقت ہاؤس کے اندر موجود تھے جب کے پی ہاؤس پر حملہ ہوا۔
مزید وضاحت کرتے ہوئے پختون یار خان نے کہا کہ وہ اور علی امین گنڈا پور متحد تھے اور آج بھی متحد ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں علی امین گنڈا پور کی گرفتاری یا مفروری کے حوالے سے کچھ بھی حتمی طور پر سامنے نہیں آیا ہے۔
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی رہائی کے لیے 24 گھنٹے کا وقت دیدیا