پشاور ( اے بی این نیوز ) سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ دنیا کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی کہ منتخب وزیراعلیٰ کو اغوا کیا گیاہو۔ خیبرپختونخواہاؤس میں توڑ پھوڑ کی گئی۔ پولیٹیکل کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ علی امین کوفوری طور پر رہا کیا جائے ۔
علی امین کورہانہ کیاگیاتوہرممکن حد تک جائیں گے۔ ارکان اسمبلی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو بھی ہمارا ساتھ دینا ہوگا کیونکہ یہ وقت ان پر بھی آسکتاہے۔ غیر آئینی اقدام اٹھا کرعلی امین گنڈاپورکو زبردستی اٹھایا گیا۔
آپ فارم 47 کی پیدوار ہیں حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں۔ حکومت جھوٹ بول رہی ہے ہماری آواز دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ یہ لوگ غیر آئینی ترامیم لانا چاہتے ہیں۔
متنازعہ آئینی ترامیم لائی جارہی ہے کسی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا ۔ اسد قیصر نے کہا کہ 24 گھنٹے میں علی امین کو بازیاب نہ کرایا گیا تو پورے ملک میں احتجاج کی کال دیں گے۔ اسد قیصر نے کہا کہ 24 گھنٹے میں علی امین کو بازیاب نہ کرایا گیا تو پورے ملک میں احتجاج کی کال دیں گے۔پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی رہائی کے لیے 24 گھنٹے کا وقت دے دیا۔
پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم علی امین گنڈاپور کی رہائی کے لیے حکومت کو 24 گھنٹے کا وقت دے رہے ہیں، اس کے بعد احتجاج کی کال دی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ ہم آئینی ترمیم کا حصہ نہیں بنیں گے، ہمارا مطالبہ ہے کہ مجوزہ ڈرافٹ کو پبلک کیا جائے۔
انہوں نے کہاکہ ہمارے گرفتار کیے گئے کارکنوں اور ایم پی ایز کو رہائی کیا جائے، احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔انہوں نے کہاکہ ہم جماعت اسلامی کے مارچ کی حمایت کرتے ہیں، پوری قوم فلسطین کے ساتھ ہے۔
اسد قیصر نے کہاکہ ہم مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جنہوں نے آئینی ترامیم کے معاملے پر واضح موقف اپنایا۔انہوں نے کہاکہ ہم اسمبلی اور سینیٹ کی تمام کارروائی کا بائیکاٹ کریں گے کیونکہ ترامیم پاس ہوگئیں تو شہریوں کے بنیادی حقوق معطل ہوجائیں گے۔
مزید پڑھیں :وزارت داخلہ نے پی ٹی ایم پر پابندی عائد کردی،نوٹیفکیشن جاری