اہم خبریں

وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کی بہترین سٹریٹجی سے بلوائیوں کی بغاوت ناکام بنائی گئی،عظمیٰ بخاری

اسلام آ باد (اے بی این نیوز)تحریک انصاف کی ایک اور 9 مئی کی بغاوت ناکام بنا دی۔ ۔ وزیر اطلا عات پنجاب عظمیٰ بخاری کا بیان ۔ ۔ کہا وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کی بہترین سٹریٹجی سے بلوائیوں کی بغاوت ناکام بنائی گئی۔ خیبر پختونخوا کے سرکاری وسائل اورملازمین کے ذریعے فیڈریشن پر یلغار کی گئی۔

احتجاج میں خیبرپختونخوا کی پولیس کے اہلکاروں اور افغان شہریوں کی شرکت باعث تشویش اور تحقیق طلب ہے۔پنجاب کے عوام نے تحریک فساد اور اسکے ماسٹر مائنڈ کو اس مرتبہ بھی مسترد کر دیا۔

جو انقلاب لانے نکلے تھے اب وہ جوتیاں چھوڑ کر بھاگ گئے۔ جس کے اپنے بچے لندن میں بیٹھے وہ قوم کے بچوں کو ریاست کے خلاف استعمال کر رہا ہے۔ ۔ کیا خیبر پختونخوا کے لوگوں کی قسمت میں دھرنے۔

جلسے اور مار دھاڑ ہی باقی رہ گئے ہیں؟ ۔ پاکستان جب بھی ٹریک پر آتا ہے تو ایسے فتنے رخنہ ڈالنے کیلئے باہر نکل آتے ہیں۔

مزید پڑھیں :وزارت داخلہ نے پی ٹی ایم پر پابندی عائد کردی،نوٹیفکیشن جاری

متعلقہ خبریں