اہم خبریں

علی امین گنڈا پورکے خیبر پختونخوا ہاؤس سے غائب ہونے کے حقائق بے نقاب

اسلام آ باد (اے بی این نیوز)علی امین گنڈا پورکے خیبر پختونخوا ہاؤس سے غائب ہونے کے حقائق بے نقاب ۔ تحقیقاتی ادارے ۔ کے پی ہاؤس میں داخلے اور نکلنےکی خصوصی فوٹیج اور علی امین کے بھائی فیصل امین کی آڈیو کال منظر عام پر لے آ ئے ۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں علی امین گنڈاپور کو خیبر پختونخوا ہاؤس کے گیٹ سے داخل ہوتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ علی امین گنڈا پور خیبر پختونخوا ہاؤس میں کالی شلوار قمیض میں داخل ہوئے۔ لباس تبدیل کر کے سول کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکاروں کے ساتھ خیبر پختونخوا ہاؤس سے گئے ۔ علی امین مظاہرین کو خود اپنی مرضی سے چھوڑ کر غائب ہو ئے ۔
مزید پڑھیں :راولپنڈی اسلام آباد میں دو روز بعد زندگی معمول پر آگئی

متعلقہ خبریں