اہم خبریں

علی امین گنڈا پور کسی ادارے کی حراست میں نہیں ،خود بھاگے ہیں،وزیر داخلہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاہے کہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کسی ادارے کی تحویل میں نہیں ہیں۔

شہید کانسٹیبل عبدالحمید کی نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پولیس اور رینجرز کے چھاپے سے قبل گنڈا پور خیبرپختونخوا ہاؤس سے فرار ہوگئے تھے۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ رات کے وقت ان جگہوں پر دو سے تین اور چھاپے مارے گئے جہاں ہمیں گنڈہ پور کے موجود ہونے کا شبہ تھا۔خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ اگر گنڈا پور کو گرفتار کیا جاتا تو ان کی گرفتاری کے ویڈیو ثبوت ہوتے۔
مزید پڑھیں: وزارت داخلہ نے پی ٹی ایم پر پابندی عائد کردی،نوٹیفکیشن جاری

متعلقہ خبریں