اہم خبریں

اسلام آباد ،راولپنڈی میں موبائل فون سروس بحال ہونا شروع

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد اور گردونواح میں موبائل فون کے سگنل بحال ہونا شروع ہوگئے۔ سگنلز بحال کیے جا رہے ہیں اور ابتدائی رپورٹس بتاتی ہیں کہ ٹیلی نار، یوفون اور جاز کے صارفین کو سگنل ملنا شروع ہو گئے ہیں، جبکہ زونگ کے صارفین اب بھی سروس کی بحالی کے منتظر ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی احتجاجی کال کے بعد جمعے سے اسلام آباد میں موبائل فون سگنلز منقطع ہیں۔ اسلام آباد اور راولپنڈی کی بڑی سڑکوں کو بھی کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے، حالانکہ اس میں بھی دو دن کے بعد نرمی آنا شروع ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج کے دوران زخمی پولیس اہلکار جاں بحق

متعلقہ خبریں