اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کے حوالے سے متضاد اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ کچھ میڈیا چینلز ان کی گرفتاری کی خبر دے رہے ہیں، جبکہ سرکاری ذرائع اس کی تردید کر رہے ہیں۔ یہ بھی سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ اگر علی امین گرفتار ہوتے ہیں تو احتجاج کی قیادت کون کرے گا، کیونکہ وہ خود پشاور سے اسلام آباد تک قیادت کر رہے ہیں۔
اس صورتحال میں پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل شیخ وقاص اکرم نے وضاحت کی ہے کہ علی امین گنڈاپور عمران خان سے بڑے لیڈر نہیں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر علی امین کو گرفتار کیا جاتا ہے تو احتجاج کی قیادت اعظم سواتی کریں گے اور احتجاج ملتوی نہیں ہوگا۔
آنیوالے دنوں میں علی امین گنڈا پور کیساتھ بہت برا سلوک دیکھ رہا ہوں،عطا تارڑ کی پیشگوئی