اہم خبریں

آنیوالے دنوں میں علی امین گنڈا پور کیساتھ بہت برا سلوک دیکھ رہا ہوں،عطا تارڑ کی پیشگوئی

لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے مستقبل کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی ناراضگی کے باعث گنڈا پور کو سخت سلوک کا سامنا کرنا پڑے گا۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا علی امین گنڈار پور کے ساتھ آنے والے دنوں میں بہت برا سلوک دیکھ رہا ہوں، میں سمجھتا ہوں کے پی کے لوگ اپنے وزیراعلیٰ کے خلاف ہو جائیں گے، پُرامن احتجاج کی اجازت ہے، اسلحہ اور غلیل کے ساتھ آنے کی اجازت نہیں، علی امین گنڈاپور کے ساتھ رابطہ رہا ہے، معاہدہ کرکے انھوں نے خلاف ورزی کی ہے۔

تارڑ نے اپنی پریس کانفرنس میں ملک کی معیشت کی بہتری اور عالمی سطح پر پاکستان کی تعریفوں کا ذکر کیا۔ انہوں نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کارروائیاں ملکی ترقی میں رکاوٹ ڈال رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کی حکومت عوام کی بھلائی کے بجائے اپنے مفادات میں مصروف ہے، اور اس سے عوام کی عدم اطمینان بڑھتا جا رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی قسم کی بے امنی برداشت نہیں کی جائے گی اور احتجاج کے اصولوں کا احترام کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی احتجاج، فوج کے اختیارات سے متعلق مراسلہ جاری

متعلقہ خبریں