اہم خبریں

اسلام آباد میں سیکیورٹی کے سخت اقدامات، خیبر پختونخوا سے بھی فوجی دستے روانہ کر دیے گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، اسلام آباد اور اس کے گرد و نواح میں فوج کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ خیبر پختونخوا (کے پی کے) سے بھی فوجی دستے روانہ کر دیے گئے ہیں۔ یہ اقدامات ایس سی او سمٹ کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ انتشار پسند عناصر کے خلاف سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں، اور کسی بھی قسم کی بدامنی یا انتشار پھیلانے کی کوشش کو سختی سے روکا جائے گا۔ فوجی دستوں کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ، انتشاریوں اور مسلح گروہوں کے خلاف گھیرا بھی تنگ کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔

حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومتی ہدایات کی پیروی کریں اور سیکیورٹی فورسز کی مدد کریں، تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹا جا سکے۔ ان سیکیورٹی اقدامات کا مقصد عوام کی حفاظت اور امن و امان کو برقرار رکھنا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے حکومت کو “بڑی پیشکش” کر دی

متعلقہ خبریں