اہم خبریں

ربیع الثانی کا چاند نظر آ گیا، کل یکم ربیع الثانی، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ربیع الثانی کا چاند دیکھنے کی خبر ہے، جس کے مطابق یکم ربیع الثانی 1446 ہجری 5 اکتوبر بروز ہفتہ ہوگی۔ربیع الثانی کا چاند نظر آ چکا ہے، اور اس کی تصدیق کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

چاند کی رویت کے حوالے سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر قیادت منعقد ہوا، جہاں چاند کی شہادتوں کا جائزہ لینے کے بعد اس کے نظر آنے کا اعلان کیا گیا۔

اس کے بعد، وزارت مذہبی امور نے بھی چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کے اعلان کے مطابق نوٹیفکیشن جاری کیا۔

متعلقہ خبریں