اہم خبریں

بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اسلام آباد میں ڈی چوک سے گرفتار

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہنیں، علیمہ خان اور عظمیٰ خان، کو ڈی چوک سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تحریک انصاف نے ڈی چوک میں احتجاج کا اعلان کیا ہے، جس کے باعث مختلف مقامات پر پولیس اور پارٹی کارکنوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

پولیس نے دونوں بہنوں کو ایک وین میں بٹھا کر لے جانے کے دوران علیمہ خان سے سوال کیا گیا کہ وہ کیا کہنا چاہیں گی۔ علیمہ خان نے جواب دیا کہ “اگر گرفتار کرنا ہے تو کر لیں۔” دونوں بہنوں کو بعد میں تھانہ ویمن منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں