اہم خبریں

راولپنڈی اسلام آباد کےپرا ئیویٹ اسکولز میں آج چھٹی کا اعلان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد کے ڈی چوک پر پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر جڑواں شہروں میں آج نجی اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

جنرل سیکرٹری پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن وحید خان کا کہنا ہے کہ بچوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے، کنٹینرز کی وجہ سے طلباء بھی پریشانی کا شکار ہیں۔ دوسری جانب آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن شمالی پنجاب۔ صدر ابرار احمد نے اسلام آباد میں ممکنہ احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی شہر کے تعلیمی ادارے بند رکھنے کا کہا ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں پولیس کی تمام سہولیات اور ڈرائیونگ لائسنس کے دفاتر آج بند رہیں گے۔ میٹرو بس انتظامیہ نے آج راولپنڈی میں میٹرو بس سروس بھی معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی ہدایات کے مطابق میٹرو بس سروس صدر سے آئی جے پی روڈ تک معطل رہے گی، جبکہ میٹرو بس کو آئی جے پی روڈ سے پاک سیکرٹریٹ تک بحال کیا جائے گا۔

فیض آباد کو ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر بند کر دیا گیا ہے۔ مری روڈ سمیت اسلام آباد ایکسپریس وے کو بھی بند کیا جا رہا ہے۔ فیض آباد اور ایکسپریس وے پر سڑکیں بلاک کرنے کے لیے بھاری مشینری لائی گئی ہے۔ فیض آباد اور ہائی وے ایکسپریس وے پر کنٹینرز کو ڈبل لیئر میں رکھا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے جبکہ 4 ہزار اہلکار اور افسران تعینات کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد،راولپنڈی میں میٹرو بس، موبائل فون، انٹرنیٹ سروس معطل

متعلقہ خبریں